26 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمصر اور اُردن مزید غزہ کے لوگوں کو پناہ دیں: ٹرمپ

مصر اور اُردن مزید غزہ کے لوگوں کو پناہ دیں: ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ— فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر اور اُردن پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مزید غزہ کے لوگوں کو پناہ دیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے اُردن کے شاہ عبداللّٰہ سے رابطہ کیا اور اُن سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اُردن اور مصر کی حکومتوں کو اب مزید غزہ کے پناہ گزینوں کو اپنے اپنے ممالک میں پناہ دینی چاہیے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ سارا غزہ ایک تباہ شدہ علاقے کا منظر پیش کر رہا ہے، میں چاہوں گا عرب ممالک اس سلسلے میں آگے آئیں جو دوسری جگہوں پر فلسطینیوں کے لیے گھر تعمیر کریں، جہاں وہ امن سے رہ سکیں۔

یاد دلاتے چلیں کے پچھلے سال امریکا کی جانب سے فلسطینیوں کی زبردستی نقل مکانی کی مخالفت کی گئی تھی اور اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے اس وقت غزہ میں تقریباً تمام تر آبادی بے گھر ہے اور وہاں بھوک کا بحران آیا ہوا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات