29 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومانٹرٹینمنٹشادی کے بعد نیلم منیر نے شوہر کے ہمراہ پہلی تصویر شیئر...

شادی کے بعد نیلم منیر نے شوہر کے ہمراہ پہلی تصویر شیئر کر دی


کولاج بشکریہ انسٹاگرام 

نوبیاہتا اداکارہ نیلم منیر نے اپنے نئے نویلے دولہا کے ہمراہ شادی کے بعد پلی تصویر شیئر کی ہے۔

نیلم منیر شادی کے بعد پیا گھر (دبئی) سدھار گئیں۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کے خوبصورت لمحات شیئر کیے ہیں۔

نیلم منیر کی چند گھنٹے قبل کی گئی پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دبئی میں اپنے شوہر محمد راشد کے ساتھ سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔

اداکارہ نے نئی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یا اللّٰہ کریم ہمیں محبت، ایمان، اعتماد اور ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزارنے کی توفیق عطاء فرما اور ہماری زندگی خوشیوں سے بھر دے، جو طاقت اور اطمینان فراہم کر سکے۔

یاد رہے کہ اداکارہ نیلم منیر نے رواں ماہ شادی کا انکشاف کیا ہے۔

شادی کی تصاویر اپ لوڈ کرنے سے کچھ روز قبل ایک پوڈ کاسٹ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ابھی مستقبل قریب میں شادی کے بارے میں سوچ تک نہیں رہی، میرا ابھی شادی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

بعد ازاں کچھ روز بعد ہی انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصویریں شیئر کر کے اس خوشخبری کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب اداکارہ کی شادی سے متعلق متعدد میڈیا آؤٹ لیٹس کا دعویٰ ہے کہ وہ گزشتہ سال دسمبر میں شادی کر چکی تھیں، انہوں نے چہ مگوئیوں کے بعد اپنی شادی کا اعلان اس سال کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات