30 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبلی کی وجہ سے خاتون نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھی

بلی کی وجہ سے خاتون نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھی


— فائل فوٹو

چین میں ایک خاتون بلی کی وجہ سے اپنی نوکری اور بونس سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 25 سالہ چینی خاتون کے  یہاں 9 بلیاں پلی ہوئی ہیں، ان خاتون نے 5 جنوری کو اپنا استعفیٰ تیار کر لیا تھا لیکن اسے بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا تھا۔

نوجوان خاتون کو اپنی پالتو بلیوں کی دیکھ بھال اور اخراجات کے لیے نوکری کی ضرورت بھی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ سارا معاملہ اُس وقت ایک حادثے میں تبدیل ہو گیا جب اچانک خاتون کی ایک بلی نے میز پر چھلانگ لگائی اور لیپ ٹاپ پر ’سینڈ‘ کا بٹن دب گیا۔

یہ سارا واقعہ گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی ریکارڈ ہوا۔

بعد ازاں خاتون نے فوری طور پر اپنے باس سے وضاحت کرنے کے لیے رابطہ کیا اور واضح کیا کہ یہ اس کی بلی کی وجہ سے ہوا ہے لیکن خاتون کی یہ کوشش ناکام رہی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سارے معاملے کی وجہ سے خاتون کو اپنی ملازمت اور سال کے آخر کے بونس سے ہاتھ دھونا پڑ گیا۔

خاتون نے کہا ہے کہ وہ نئی نوکری ڈھونڈنے کا ارادہ رکھتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات