30 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبرفانی طوفان اور سردی سے 10 افراد جان سے گئے

برفانی طوفان اور سردی سے 10 افراد جان سے گئے


امریکا میں برفانی طوفان—فائل فوٹو

امریکا کی مختلف ریاستوں الاباما، جارجیا، ٹیکساس اور فلوریڈا میں برفانی طوفان اور شدید سردی سے 10 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فلوریڈا میں تاریخ کی شدید ترین برف باری ہوئی ہے، جہاں 25 سینٹی میٹر تک برف پڑی ہے جبکہ ٹیکساس کے علاقے بیومنٹ میں 15 سیٹی میٹر برف ریکارڈ کی گئی۔

خلیج میکسیکو کے ساتھ موجود ریاستوں الاباما، جارجیا، ٹیکساس اور فلوریڈا میں برفانی طوفان اور سردی نے 10 افراد کی جان لے لی ہے۔

برفانی طوفان کی وجہ سے کئی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ بجلی کی فراہمی متاثر ہونے سے نظامِ زندگی متاثر ہوا ہے۔

سڑکوں پر برف جم جانے کی وجہ سے حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات