30 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومخاص رپورٹمریم نواز سے جاپانی سفیر کی ملاقات سرمایہ کاری کے فروغ پر...

مریم نواز سے جاپانی سفیر کی ملاقات سرمایہ کاری کے فروغ پر زور



( 24 نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر اکاما توسو شوئیچی نے ملاقات کی ہے۔

 ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا گیا ، دونوں رہنما ؤں نے دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 2022 کے سیلاب کے دوران جاپان کی معاونت پر اظہار تشکر بھی کیا۔

جاپانی سفیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دورہ جاپان کی دعوتِ دی جو انہوں نے قبول کرلی، جاپانی سفیر نے وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے اقدامات جبکہ محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کے عوامی وفلاحی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کو بھی سراہا۔

مزید پڑھیں:القادر یونیورسٹی میرے پاس آ گئی ہے، وہاں کے بچوں کو بھی سکالر شپ دوں گی، مریم نواز

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات موجود ہیں، جاپان نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، جاپانی حکومت اور عوام کے شکرگزار ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ جاپانی سرمایہ کاروں کے لیے پنجاب میں ہر ممکن سہولت اور تحفظ فراہم کیا جائے گا، زراعت، معدنیات، آئی ٹی، اے آئی، روبوٹکس اور توانائی کے شعبوں میں جاپان کے ساتھ تعاون چاہتے ہیں۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات