30 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومانٹرٹینمنٹثناء خان اپنے دوسرے بیٹے کو کیمرے کے سامنے لے آئیں

ثناء خان اپنے دوسرے بیٹے کو کیمرے کے سامنے لے آئیں


ثناء خان : فوٹو انسٹاگرام

بالی ووڈ انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر دینِ اسلام کے مطابق زندگی گزارنے والی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر شیئر کردی۔

ثناء خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش 6 جنوری کو ہوئی تھی جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پر دی تھی۔ 

سابقہ اداکارہ ثناء خان اور ان کے شوہر انس سید نے پہلے بیٹے کا نام پاکستان کے معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کے نام پر سید طارق جمیل رکھا تھا۔

بعدازاں 6 جنوری 2025 کو ثناء خان نے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی اور آج اسکو کیمرے پر لے آئیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ثناء خان نے اپنے چھوٹے بیٹے کی تصویر شیئر کی اور ایک اینیمٹڈ ویڈیو میں اس کا نام سید حسن جمیل بھی بتا۔

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’اے اللّٰہ تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں۔ اپنی نعمتوں اور فضل کے ساتھ ہمیں توفیق دے کہ ہم اس کی اچھے طریقے سے پرورش کریں، ہمیں اس کے ساتھ مہربانی اور انصاف کرنے کی ہدایت دے اور اسے اپنے نیک بندوں میں شامل کر۔‘

سوشل میڈیا پر ثناء خان کے بیٹے کی تصاویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور لوگ ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات