33 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبھارت نے انگلینڈ کو دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست دیدی

بھارت نے انگلینڈ کو دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست دیدی


بھارت نے مہمان انگلش ٹیم کو دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی شکست سے دوچار کردیا۔

چنئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کی اور 9 وکٹ پر 165 رنز بنائے، جوز بٹلر 54 اور برینڈکارس 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جواب میں بھارتی ٹیم نے 166 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا اور 2 وکٹ سے فاتح ٹھہری۔

بھارت کی طرف سے تلک ورما نے 72 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، اس دوران انہوں نے 5 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔

بھارت نے 5 ٹی 20 میچز کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ 28 جنوری کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات