29 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومتعلیم اور صحتامریکی سی آئی اے نے کورونا کی ابتدا پر اپنا مؤقف بدل...

امریکی سی آئی اے نے کورونا کی ابتدا پر اپنا مؤقف بدل لیا



  (24 نیوز)امریکی سی آئی اے نے کورونا کی ابتدا پر اپنا مؤقف بدلتے ہوئے کہا کہ زیادہ امکان یہ ہے کہ کووڈ چین کی لیبارٹری سے لیک ہوا۔

سی آئی اے ترجمان نے اس دعوے کے بارے میں مکمل یقین کا اظہار کیے بغیر بتایا ہے کہ وائرس جانور سے منتقل ہونے اور تحقیقی مرکز سے نکلنے کے دونوں پہلوؤں پر کام جاری ہے۔

ایف بی آئی اور امریکی محکمہ توانائی بھی لیب سے اخراج کے نظریے کے حامی ہیں، باقی ایجنسیوں کی اکثریت جانوروں سے وائرس منتقلی کو کورونا وبا کی وجہ سمجھتی ہے۔

 2019 میں سب سے پہلے کورونا کے کیسز چین کے شہر ووہان میں سامنے آئے تھے جسے کورونا تحقیق کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات