34 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومانٹرٹینمنٹگوہر رشید اور کبریٰ خان نے اپنی شادی کی تصدیق کر دی

گوہر رشید اور کبریٰ خان نے اپنی شادی کی تصدیق کر دی


اسکرین گریبز 

شوبز انڈسٹری کے بہترین دوست، معروف جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید نے مداحوں کو لمبے انتظار کے بعد خوش گوار سپرائز دیا ہے۔

اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید نے آخر کار اپنی متوقع شادی کی تصدیق کر دی ہے۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ ویڈیو پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔

اس ویڈیو میں شوبز کی نامور شخصیات چھپاتی نظر آ رہی ہیں کہ انہیں نہیں معلوم کہ کس کی شادی ہے۔

ویڈیو کے اختتام پر کبریٰ اور گوہر اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ ان کی ہی شادی ہونے والی ہے۔

اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں ناصرف شوبز کی معروف شخصیات انتہائی خوش نظر آ رہی ہیں بلکہ مداح و فالوورز بھی اس جوڑی کو مبارک باد دیتے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات