29 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںنیتن یاہو کا ’نازی سلیوٹ‘ تنازع پر ایلون مسک کا دفاع

نیتن یاہو کا ’نازی سلیوٹ‘ تنازع پر ایلون مسک کا دفاع


— فائل فوٹوز

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے دفاع میں سامنے آگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایلون مسک پر جھوٹا الزام لگایا جا رہا ہے۔

انہوں نے نازی سلیوٹ تنازع پر ایلون مسک کا دفاع کرتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ ایلون مسک اسرائیل کا عظیم دوست ہے۔ انہوں نے 7 اکتوبر کے حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کا دورہ کیا اور بارہا اسرائیل کی حمایت جاری رکھی۔

نیتن یاہو کا ’نازی سلیوٹ‘ تنازع پر ایلون مسک کا دفاع

نیتن یاہو کے مطابق ایلون مسک کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے سبب بدنام کیا جارہا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے حمایت پر ایلون مسک نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

نیتن یاہو کا ’نازی سلیوٹ‘ تنازع پر ایلون مسک کا دفاع

واضح رہے کہ ایلون مسک کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کے دوران نازی سلیوٹ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات