30 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومتعلیم اور صحتمیٹا نے ٹاک ٹاکرز کیلئے خزانے کے منہ کھول دیئے بڑی آفر...

میٹا نے ٹاک ٹاکرز کیلئے خزانے کے منہ کھول دیئے بڑی آفر کر دی



(ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنیوالی مشہور زمانہ کمپنی میٹا کے سربراہ مارک زکر برگ نے ٹاک ٹاکرز کو فیس بک اور انسٹاگرام جوائن کرنے پر بھاری رقم کی ادائیگی کی پیشکش کر دی۔ ان کو ابتدائی 90 کے دوران ادائیگی ہوگی، اور تب تک ہوگی جب تک وہ باقاعدگی سے پوسٹ کرتے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق میٹا کمپنی کا کہنا ہے کہ  اگر مشہور تخلیق کار میٹا پلیٹ فارمز پر 3 ماہ تک کانٹینٹ شیئر کریں گے تو انہیں 5 ہزار ڈالرز تک کا بونس دیا جائے گا۔میٹا کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ انفلوئنسرز جن کو اس ’بریک تھرو بونس پروگرام‘ میں شامل ہونے کی منظوری ملے گی، ان کو ابتدائی 90 کے دوران ادائیگی ہوگی، اور تب تک ہوگی جب تک وہ باقاعدگی سے پوسٹ کرتے رہیں گے۔میٹا کے تمام پلیٹ فارمز پر شیئرنگ کر کے تخلیق کاروں کو فیس بک مونیٹائزیشن پروگرام تک رسائی حاصل ہو سکے گی، جو ان کو ان کی پوسٹ کے ذریعے اضافی رقم کمانے کا اہل بنائے گی۔اسی طرح میٹا مشہور تخلیق کاروں کو میٹا ویریفائیڈ کے فری ٹرائل کی بھی پیشکش کر رہا ہے جس کی ماہانہ فیس 15 ڈالرز سے 120 ڈالرز کے درمیان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:واہ ری قسمت،دنیا کے10ارب پتی2025 کے آغاز میں ہی مزید دولت سمیٹنے لگے



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات