31 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومخاص رپورٹشدید دھندحدنگاہ صفرموٹرویزمختلف مقامات سے بند

شدید دھندحدنگاہ صفرموٹرویزمختلف مقامات سے بند



(24نیوز)ملک کے بیشترعلاقوں میں شدید دھند کے باعث حدنگاہ صفرہوگئی جس کے باعث مختلف مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مختلف مقامات پرشدید دھند کے باعث موٹروےایم 2 کولاہورسے کوٹ مومن تک ہیوی ٹریفک اورموٹروےایم 3 کوفیض پورسے درکھانہ تک ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

ملک کے بیشترعلاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 4 کوملتان سے پنڈی بھٹیاں اور ایم 5 کو ملتان سے روہڑی تک ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویزکوعوام کی حفاظت اورمحفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کریں، معلومات اورمدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:سردی کی شدیدلہر،دھند،تیز ہواؤں کیساتھ بارش اوربرفباری کی پیشگوئی

ترجمان موٹروے پولیس نے مزید بتایا کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، ڈرائیورز فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات