30 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومجرم و سزاشادی کی تقریب میں فائرنگ سے بچے جاں بحق

شادی کی تقریب میں فائرنگ سے بچے جاں بحق



(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے سرجانی تیسر ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 2 بچوں کے جاں بحق ہونےکے  واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 9 ایم ایم پستول برآمد کر لی ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام نے کہا کہ فائرنگ باراتیوں کی جانب سے کی گئی تھی جس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

حکام نے کہا کہ متاثرہ خاندان کی جانب سے ملزم کی شناخت نہیں کی جا رہی، متاثرہ فیملی قانونی کارروائی سے گریز کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کمیشن نہیں بنےگا تو حکومت کیساتھ فوٹو سیشن کیلئے تو نہیں بیٹھ سکتے، چیئرمین پی ٹی آئی

پولیس کا کہنا ہے کہ اگر متاثرہ افراد نے مقدمہ درج نہ کرایا تو پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات