33 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومخاص رپورٹجنگ بندی معاہدہ حماس کا 4 اسرائیلی خواتین کو آج رہا کرنے...

جنگ بندی معاہدہ حماس کا 4 اسرائیلی خواتین کو آج رہا کرنے کا اعلان



(24 نیوز )غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس آج 4 اسرائیلی مغوی خواتین کو رہا کرے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس نے 4 اسرائیلی مغوی خواتین کے نام بھی جاری کر دئیے ہیں۔

ترجمان حماس کے مطابق مغویوں اسرائیلی فوج کی سپاہی لیری الباگ، کرینہ ایریف ، ڈینئیل گلبوا اور نما لیوی کا نام ہفتے کو رہا ہونے والوں میں شامل ہے۔

اسرائیل کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی فہرست جلد جاری ہونے کا امکان ہے، تبادلے میں 180 فلسطینیوں کو رہا کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف کارروائیاں اب بھی جاری ہیں۔

 مزید پڑھیں:غزہ میں پھیلا 5 کروڑ ٹن ملبہ سمیٹنے میں 21 سال لگیں گے: اقوامِ متحدہ

 اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں صاف پانی کے واحد پلانٹ کو بھی تباہ کردیا۔ ادھر مٖغربی کنارے کے جنین شہر میں اسرائیلی فوجی آپریشن میں اب تک 14 فلسطینی شہید اور  40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

عرب لیگ اور متحدہ عرب امارات نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی آپریشن کی شدید مذمت کی۔

یاد رہے کہ  19 جنوری کو حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت  پہلے 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا تھا جس کے بعد  اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کیا گیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات