31 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبھارتی اداکار آلوک ناتھ اور شریاس تلپڑے پر فراڈ کا الزام

بھارتی اداکار آلوک ناتھ اور شریاس تلپڑے پر فراڈ کا الزام


بالی وڈ  اداکار آلوک ناتھ اور شریاس تلپڑے—فائل فوٹو

بالی وڈ کے معروف اداکاروں آلوک ناتھ اور شریاس تلپڑے پر بھارتی ریاست ہریانہ میں ملٹی لیول مارکٹنگ اسکیم میں فراڈ کا الزام سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق غبن اور دھوکا دہی کے الزام میں ہندوستانی اداکار آلوک ناتھ اور شریاس تلپڑے سمیت 13 افراد پر ہریانہ میں مقدمہ در ج کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل کمشنر آف پولیس اجیت سنگھ نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے کہ دونوں بھارتی اداکاروں کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔

دونوں اداکاروں کے خلاف الزامات میں دھوکا دہی کے ذریعے جائیداد کی منتقلی شامل ہے۔

یاد رہے کہ اداکار آلوک ناتھ پر ماضی میں جنسی ہراسنی سمیت دیگر الزامات بھی لگتے رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات