30 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپاکستانی و کشمیری کمیونٹی یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پروگرام کامیاب...

پاکستانی و کشمیری کمیونٹی یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پروگرام کامیاب بنانے کیلئے پُرعزم


فوٹو: جنگ

پیرس میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے نمائندوں کا اجلاس ہوا جس میں اس دن کی مناسبت سے پروگرام کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

سفارت خانہ پاکستان میں کشمیری اور پاکستانی کیمونٹی کے نمائندوں سے مشاورت کے بعد پاکستانی اور کشمیری کیمونٹی کا اجلاس ایک ترک ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا۔ 

اجلاس میں مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر رہنما طلعت محمود چوہان، جنرل سیکریٹری رانا محمود علی خان سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ 

اجلاس کے دوران تمام شرکا سے مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس بارے میں مطلع کیا جائے تاکہ کشمیری بھائیوں کی آواز دنیا کے منصفوں تک پہنچائی جاسکے۔

اجلاس کی میزبانی مسلم لیگ (ن) کے جوائنٹ سیکریٹری راجہ محمد علی خان نے کی جس پر تمام دوستوں نے اُنکا شکریہ ادا کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات