34 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںقذافی اسٹیڈیم میں 2 جدید اسکور اسکرینیں بھی نصب

قذافی اسٹیڈیم میں 2 جدید اسکور اسکرینیں بھی نصب


— فائل فوٹو

چیمپئنز ٹرافی کے لیے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں اب 2 جدید اسکور اسکرینیں بھی نصب کر دی گئی ہیں، یہ بڑی اسکور اسکرینیں اسٹیڈیم کے دائیں اور بائیں جانب نصب کی گئی ہیں۔

ان اسکرینوں کی ٹیسٹنگ جاری ہے جبکہ فلڈ لائٹس ٹاورز پر ایل ای ڈی لائٹس بھی لگا دی گئی ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں فینز کی تفریح کے لیے لائٹس شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے لیے قذافی اسٹیڈیم کو نئے انداز سے تیار کیا گیا ہے، اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش 5 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہو رہی ہے۔

پی سی بی کے مطابق اسٹینڈز میں کرسیوں کی تنصیب کا کام آخری مرحلے میں ہے جبکہ ایک ڈیجیٹل اسکرین کا کام مکمل ہوگیا ہے اور دوسری کا کام چند روز میں مکمل ہو جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات