34 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومخاص رپورٹانضمام الحق کے گھر شہنائیاں بج گئیں

انضمام الحق کے گھر شہنائیاں بج گئیں


— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے گھر شادی کی شہنائیاں بج گئیں۔

پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر کے بیٹے و کرکٹر ابتسام الحق رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

ان کے نکاح کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔

نکاح کی تقریب کی تصاویر دی آرٹسٹ فوٹو گرافی کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے 24 سالہ ابتسام الحق کا نکاح اقراء عامر نامی لڑکی کے ساتھ ہوا ہے۔

نکاح کے اس پُر مسرت موقع پر اس جوڑے نے کریم رنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا ہے، جس میں یہ جوڑا انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر انضمام الحق کے بیٹے و کرکٹر ابتسام الحق کی تصاویر و ویڈیوز وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات