27 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںٹرمپ انتظامیہ نے واحد پرچم پالیسی اختیار کرلی

ٹرمپ انتظامیہ نے واحد پرچم پالیسی اختیار کرلی


امریکی محکمۂ خارجہ نے سفارتخانوں میں پرائیڈ اور بلیک لائیوز میٹر پرچم لہرانے پر بھی پابندی لگادی۔

سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے نئی پرچم پالیسی سے متعلق حکمنامہ جاری کیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے واحد پرچم پالیسی اختیار کرلی ہے جس کے تحت ملک اور بیرون ملک تنصیبات پر صرف امریکی پرچم لہرایا جاسکے گا۔

پرائیڈ اور بلیک لائیوز میٹر پرچم
پرائیڈ اور بلیک لائیوز میٹر پرچم

محکمۂ خارجہ دو پرچموں کو استثنیٰ دیا گیا ہے جو کہ جنگی قیدیوں و جنگوں میں لاپتہ اور دوسرا بے جا قیدی سے متعلق نشان ہے۔

واضح رہے کہ بائیڈن دور میں امریکی سفارتخانوں نے 2021 میں پرائیڈ ماہ کے دوران پرائیڈ فلیگ اور بلیک ہسٹری کے مہینے کے دوران 2022 میں بلیک لائیوز میٹر فلیگ جیسے جھنڈے لہرائے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات