31 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںنیٹو کی امریکا کو یوکرین جنگ میں گھسیٹنے کی کوشش

نیٹو کی امریکا کو یوکرین جنگ میں گھسیٹنے کی کوشش


نیٹو سیکریٹری جنرل مارک روٹے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمب— فائل فوٹو

نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے کہا ہے کہ ہمیں یوکرین کی جنگ میں امریکا کی ضرورت ہے۔

ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر مارک روٹے نے کہا کہ نیٹو کو دفاع میں مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے، دفاعی صنعتی پیداوار میں اضافہ اور یوکرین کی مدد کے لیے اخراجات کا بڑا حصہ اٹھانا چاہیے۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا سے یوکرین کو سپلائی جاری رہنی چاہیے، یورپ اس کے بدلے ادائیگی کرے گا۔

سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ہفتے کے شروع میں کہا تھا کہ یورپی یونین کو یوکرین کی حمایت میں مزید کچھ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں واقعی قدم بڑھانا ہے اور یوکرین کے لیے اپنی حمایت کو کم نہیں کرنا چاہیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات