30 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومتجارتی خبریںسونے کی فی تولہ قیمت میں کمیفی تولہ کتنے کاہوگیا؟

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمیفی تولہ کتنے کاہوگیا؟



(24نیوز)ملک میں گزشتہ روز بڑے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں آج معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 750 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 641 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 45 ہزار 799 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 8 ڈالر سستا ہوکر 2743 ڈالر پر آ گیا ہے۔

خیال رہے کہ 30 اکتوبر 2024 کو فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی،گزشتہ روز عالمی منڈی میں فی اونس سونا 40 ڈالرمہنگا ہوگیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات