25 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسرمایہ کاری اور تعلقات بڑھانے کی خواہش، سعودی ولی عہد اور ڈونلڈ...

سرمایہ کاری اور تعلقات بڑھانے کی خواہش، سعودی ولی عہد اور ڈونلڈ ٹرمپ کی گفتگو


— فائل فوٹو

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امریکی قیادت و عوام کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

گفتگو کے دوران دہشتگردی کی روک تھام کے لیے دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن اور سلامتی سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اگلے 4 سال میں 600 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری اور تجارت کو بڑھانا چاہتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات