33 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںتین لڑکیوں کے قاتل کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

تین لڑکیوں کے قاتل کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی


تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ کے علاقے ساؤتھ پورٹ میں 3 لڑکیوں کے قتل کے کیس میں عدالت نے فیصلہ سنادیا، ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم ایکسل روڈاکوبانا کو کم از کم 52 برس جیل میں گزارنا ہوں گے۔ 

عدالت کے جج گوس نے کہا کہ ایکسل روڈاکوبانا نے زیادہ سے زیادہ بچوں کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سزا سنائے جانے سے قبل ملزم نے شور مچایا کہ طبیعت ٹھیک نہیں، شور مچانے پر جج نے ملزم کو دوسرے کمرے میں بھیج دیا تھا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق 18 سالہ ملزم نے پیر کو 16 جرائم کا اعتراف کرلیا تھا۔

ملزم نے 29 جولائی کوڈانس کلاس میں گھس کر چاقو سے بچیوں کو قتل اور 8 بچیوں سمیت کلاس انسٹرکٹر کو زخمی کردیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات