32 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومانٹرٹینمنٹاسماء عباس کے گھر کی رونق کس نے بڑھا دی؟

اسماء عباس کے گھر کی رونق کس نے بڑھا دی؟


اداکارہ اسماء عباس — فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسماء عباس کا کہنا ہے کہ بیٹے کی شادی کے بعد ان کے گھر کی رونق بڑھ گئی ہے۔

اسماء عباس نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر اپنا ایک نیا وی لاگ شیئر کیا ہے جس میں اُنہوں نے بہو کے آنے کے بعد گھر میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں بات کی ہے۔

 اُنہوں نے کہا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کیونکہ میرے بہو نے اس گھر میں آ کر گھر کی رونق بڑھا دی ہے، چھوٹی سی گڑیا سارا دن گھر میں اِدھر سے اُدھر گھومتی پھرتی رہتی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ بہو میرے پاس بھی بیٹھتی ہے اور ایسا اس وجہ سے ہے کہ ہم نے اسے محبت دی تو وہ محبت کا جواب محبت سے دیتی ہے جو کہ بہت بڑی بات ہوتی ہے کہ کوئی آپ کی محبت کا جواب محبت سے ہی دے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر انسان کو اپنی محبت کا جواب محبت سے نہ ملے تو پھر دل خراب ہو جاتا ہے لیکن میری بہو ہماری محبت کا جواب محبت سے دے رہی ہے جو کہ اچھی بات ہے۔

اسماء عباس نے کہا کہ مجھے بہو کے آنے کے بعد بھی گھر میں کوئی تبدیلی محسوس نہیں ہو رہی کہ کوئی نیا انسان گھر میں آیا ہے بلکہ مجھے تو ایسا لگ رہا کہ مجھے اپنی بیٹی زارا کی طرح کی ایک اور بیٹی باتیں کرنے کے لیے مل گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات