33 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکنزا ہاشمی بھارتی فنکار منور فاروقی کیساتھ ویڈیو سانگ میں نظر آئیں...

کنزا ہاشمی بھارتی فنکار منور فاروقی کیساتھ ویڈیو سانگ میں نظر آئیں گی


کنزا ہاشمی اور منور فاروقی—فائل فوٹوز

خوبرو اداکارہ و ماڈل کنزا ہاشمی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش ہیں کہ وہ ہندوستانی کامیڈین اور ریپر منور فاروقی کے ساتھ ایک ویڈیو سانگ میں کام کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر کنزا ہاشمی اور منور فاروقی کی ایک ساتھ کھڑے تصویر وائرل ہوئی ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان فنکاروں کے چاہنے والے انہیں ایک ساتھ اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منور فاروقی کو جَلد ہی ایک ویڈیو سانگ میں دیکھا جا سکے گا جس سے متعلق اس جوڑی کے مداح خوب جوش و خروش کا اظہار کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس جوڑی کی تصویر میں دونوں کو ہاتھ جوڑے کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

میوزک کے شائقین پاکستان اور بھارت کی ان مشہور شخصیات کو ایک ساتھ  دیکھنے کے لیے بہت پُرجوش ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 2023ء میں اداکارہ کنزا ہاشمی بھارتی اسٹار، اداکار و میزبان کرن واہی کے ساتھ راحت فتح علی خان کے ایک ویڈیو سانگ میں کام کر چکی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات