30 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپنجاب پولیس نے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں شروع کردیں

پنجاب پولیس نے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں شروع کردیں


— فائل فوٹو

پنجاب پولیس نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی تیاریاں شروع کردیں۔

پولیس حکام کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے میچز کے لیے 12 ہزار 564 افسران و اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کے میچز کی فضافی نگرانی بھی کی جائے گی جبکہ فوج اور رینجرز کی معاونت بھی حاصل ہوگی، تمام کھلاڑیوں کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا جائے گا۔

پولیس حکام کے مطابق اس حوالے سے سیکیورٹی کو حتمی شکل جلد دی جائے گی۔ سیف سٹی کے کیمروں سے تمام روٹس کی نگرانی بھی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 17 فروری سے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے میچز شروع ہوں گے۔

لاہور میں گروپ میچز 22، 26 اور 28 فروری جبکہ راولپنڈی میں میچز 24، 25 اور 27 فروری کو ہوں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات