30 C
Lahore
Tuesday, July 1, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںقذافی اسٹیڈیم لاہور کے فلڈ لائٹس ٹاور کو روشن کردیا گیا

قذافی اسٹیڈیم لاہور کے فلڈ لائٹس ٹاور کو روشن کردیا گیا


آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے، اسٹیڈیم کے فلڈ لائٹس ٹاور کو روشن کردیا گیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور کے 6 فلڈ لائٹس ٹاورز کی لائٹس کو تبدیل کیا گیا ہے۔ تمام ٹاورز میں جدید ایل ای ڈی لائٹس نصب کی جاچکی ہیں۔

تمام ٹاورز کی لائٹس کو ایک کے بعد ایک روشن کرکے چیک کیا جا رہا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، 30 جنوری تک قذافی اسٹیڈیم کے تمام کام مکمل کرنے کی ٹائم لائن دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔ 

بھارت اس ایونٹ کے اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا، بھارت کے فائنل میں نہ پہنچنے کی صورت میں ایونٹ کا فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات