31 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومخاص رپورٹرشمیکا مندنا وہیل چیئر پرمداحوں میں تشویش کی لہردوڑگئی

رشمیکا مندنا وہیل چیئر پرمداحوں میں تشویش کی لہردوڑگئی


(ویب ڈیسک)معروف جنوبی بھارتی اداکارہ رشمیکا مندنا کی ایئرپورٹ پر وہیل چیئر پر پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ “پشپا”اسٹار رشمیکا اپنی گاڑی سے دو لوگوں کی مدد سے اُتریں اورلنگڑاتے ہوئے وہیل چیئر پر بیٹھ گئیں جبکہ انہوں نے ماسک اور کیپ سے چہرہ چھپایا ہواتھا۔

اداکارہ کو اس طرح وہیل چیئر پر جاتے دیکھ کر ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑگئی اور وہ ان کی صحتیابی کیلئے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوگئی تھیں،اب وہ اپنی آنے والی فلم “چھاوا” کے ٹریلرکی لانچنگ تقریب میں شرکت کیلئے ممبئی پہنچی ہیں۔

رشمیکامندنا جلد بالی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان کے ہمراہ  بھی فلم “سکندر” میں جلوہ گر ہوں گی جسےعیدالفطر پرریلیزکیے جانے کاامکان ہے ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات