28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجنگ بندی کے روز بھی اسرائیلی فوج نے فلسطینی بچے کو گولی...

جنگ بندی کے روز بھی اسرائیلی فوج نے فلسطینی بچے کو گولی مار کر شہید کردیا


فوٹو: القدس نیوز

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے روز بھی اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی بچے کو گولی مار کر شہید کردیا۔

فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے ایک بچے احمد راشد حامد کو شہید کردیا۔

دوسری جانب جنگ بندی کے بعد فلسطینیوں کی اپنے علاقوں میں واپسی شروع ہوگئی، جبکہ امدادی سامان کے ٹرک کا غزہ پہنچنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جنگ بندی کے بعد تباہ شدہ علاقوں سے 62 شہداء کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، گزشتہ 15 ماہ سے زائد عرصے جاری رہنے والی اسرائیلی بمباری سے شہداء کی تعداد 47 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔

اس سے قبل گزشتہ روز حماس نے تین اسرائیلی یرغمال خواتین جبکہ اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدی خواتین اور بچوں کو رہا کیا، رہائی پانے والے فلسطینیوں میں سیاستدان خالدہ جرار اور صحافی رولا حسنین شامل تھے۔

حماس کا کہنا ہے قیدیوں کا اگلا تبادلہ اگلے ہفتے 25 جنوری کو ہوگا، اسرائیلی میڈیا کے مطابق تبادلے میں غزہ سے 4 یرغمالی رہا ہوں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات