34 C
Lahore
Sunday, June 15, 2025
ہومانٹرٹینمنٹہر وقت ہنستے مسکراتے اکٹھے رہنے والے دوستوں نے دوستی کی انمول...

ہر وقت ہنستے مسکراتے اکٹھے رہنے والے دوستوں نے دوستی کی انمول مثال قائم کر دی



(24نیوز) دو دوستوں کی دل کو چھو جانےوالی کہانی، جہاں ایک ہی دن دونوں کا انتقال اور ایک ہی قبر ستان میں دفن ہونا، دوستی اور وفا کی ایک نادر مثال بن گیا۔

خانیوال میں دو دوستوں کی دل دہلا دینے والی کہانی جس نے پورے شہر کو سوگوار کر دیا، حاجی شوکت پراچہ جو بلاک نمبر چار کے رہائشی تھے اچانک ہارٹ اٹیک کے باعث اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے بعد ایک  اتفاق پیش آیا، جیسے ہی ان کے انتقال کی اطلاع ان کے قریبی دوست شیخ اکرم کو ملی تو انہیں بھی دل کا دورہ پڑا اور وہ صبح تک اس دنیا سے رخصت ہو کر اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

 دونوں دوست ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ ہنستے مسکراتے رہتے تھے،ان دونوں کی وفات نے ہر کسی کو غمگین کر دیا۔

 انکی نماز جنازہ ایک ہی مقام پر ادا کی گئی اور دونوں ایک ہی قبرستان میں دفن بھی کیا گیا، نماز جنازہ بعد عصر جامعہ عنائتیہ، پرانی سبزی منڈی کے پلاٹوں میں ادا کی گئی، جہاں ہر آنکھ اشک بار تھی۔

 شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ ایک نادر مثال ہے جہاں دو دوستوں کی محبت نے زندگی اور موت کی سرحدوں کو مٹا دیا۔

مزید پڑھیں: بوریا بستر لاکر سینکڑوں بےگھر افراد نے فرانسیسی تھیٹر پر قبضہ کرلیا 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات