34 C
Lahore
Wednesday, June 18, 2025
ہومانٹرٹینمنٹہانیہ کا چیلنچ پر راکھی ساونت کو ان ہی کے انداز میں...

ہانیہ کا چیلنچ پر راکھی ساونت کو ان ہی کے انداز میں جواب


— اسکرین گریب

پاکستانی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کے چیلنچ پر انہیں اپنے نرالے انداز میں جواب دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ہانیہ عامر کو میک اپ اور ہیر اسٹائل بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے مذکورہ ویڈیو میں بھارتی اداکارہ کے چیلنچ پر جواب دیتے ہوئے ان کی ہی ویڈیو پر دلچسپ و مزاحیہ انداز میں لپسنکنگ کر کے صافین کے دل جیت لیے۔

دونوں ممالک کے سوشل میڈیا صارفین ہانیہ کی ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کر رہے ہیں اور اداکارہ کے جواب کی تعریفیں کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ہانیہ راک، راکھی شاک‘، ایک اور صارف نے لکھا کہ ’آپ راکھی کی ٹینشن نہ لیں، آپ کے لیے ہم بھارتی ہی اس سے نمٹ لیں گے‘ جبکہ ایک صارف نے لکھا ہے ’یہ معاملہ تو خطرناک ہو گیا‘۔

خیال رہے کہ راکھی ساونت نے حال ہی میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی اداکاراؤں ہانیہ عامر، دیدار اور نرگس کو ڈانس چیلنچ کیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات