28 C
Lahore
Wednesday, June 18, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیچیٹ جی پی ٹی کا نیا ورژن متعارف

چیٹ جی پی ٹی کا نیا ورژن متعارف



 (ویب ڈیسک) جی پی ٹی کے تخلیق کار اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کا نیا ورژن لانچ کردیا ہے۔

اوپن اے آئی نے اپنے مشہور چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کا ایک نیا ورژن لانچ کیا جس کی قیمت 200 ڈارلز فی مہینہ ہے جسے انجینئرنگ کے شعبوں اور تحقیق کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق اوپن اے آئی کی جانب سے اس اقدام کا مقصد ٹیکنالوجی کو انڈسٹری ایپلی کیشنز میں فروغ دینا ہے۔

نیا ورژن جسے چیٹ جی پی ٹی پرو کا نام دیا گیا ہے، کی سبسکرپشن اوپن اے آئی کی  چیٹ جی پی ٹی پلس ٹیم اور انٹرپرائز کی موجودہ سبسکرپشنز کے علاوہ ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ میں طوفان “ڈراگ” کے باعث ہزاروں افراد بجلی سے محروم
کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ چیٹ جی پی ٹی پرو جدید ترین اوپن اے آئی ٹولز تک رسائی کی بھی اجازت دے گا بشمول اس کے نئے ریجننگ ماڈل  o1، o1 mini، GPT-4o  اور جدید آواز تک لامحدود رسائی۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات