28 C
Lahore
Wednesday, June 18, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںچیمپئنز ٹرافی آئی سی سی وفد کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ

چیمپئنز ٹرافی آئی سی سی وفد کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ



(وسیم احمد)چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئےآئی سی سی آفیشلز نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی آفیشلز چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے، وفد نے گراونڈ کے ساتھ پی سی بی دفاتر اور کھلاڑیوں کے بلاک کا بھی معائنہ کیا،پی سی بی کے ڈائریکٹر انفراسٹرکچر جواد احمد قاضی نے آئی سی سی حکام کو اپ گریڈیشن پر بریفینگ دی۔

مزید پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی، نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری

جواد احمد نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن کا کام تیس جنوری تک مکمل ہوجائے گا،آئی سی سی وفد نے اپ گریڈیشن کے کام پر اطمینان کا اظہارکیا،آئی سی سی حکام میں جنرل مینجر کرکٹ افئیرز آئی سی سی وسیم خان بھی شامل تھے،آئی سی سی کی ایونٹ اور لاجسٹک کے عون زیدی اور سارہ ایڈگر  بھی موجود تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات