37 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپیوٹن کا ٹرمپ کو حلف اٹھانے سے پہلے مبارکباد کا پیغام

پیوٹن کا ٹرمپ کو حلف اٹھانے سے پہلے مبارکباد کا پیغام


فائل فوٹو۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نو منتخب امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف اٹھانے سے پہلے مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ 

ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن نے یوکرین جنگ پر نئی امریکی انتظامیہ سے بات چیت کا عندیہ دیا۔ 

روسی صدر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کےلیے انتخابات سے پہلے کا عرصہ ہر لحاظ سے مشکل رہا، تمام تر مشکلات کے باوجود ٹرمپ نے ہمت کا مظاہرہ کیا اور جیت کر دکھایا۔ 

روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ ٹرمپ کے روس کے ساتھ براہ راست تعلقات بحال کرنے کے بیانات دیکھے ہیں، امریکا کی جانے والی انتظامیہ نے روس کے ساتھ تعلقات بگاڑے۔ 

انھوں نے کہا کہ ٹرمپ اور انکی ٹیم کے تیسری عالمی جنگ روکنے کی کوششوں کے بیانات دیکھے ہیں، ٹرمپ ٹیم کے ارادوں کا خیرمقدم کرتے ہیں اور صدر بننے پر ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہیں۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین تنازع پر نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات