31 C
Lahore
Tuesday, June 17, 2025
ہومخاص رپورٹقو می اسمبلی میں وزیرِ اعظم کی آمداپوزیشن کا ہنگامہ,ایجنڈے کی کاپیاں...

قو می اسمبلی میں وزیرِ اعظم کی آمداپوزیشن کا ہنگامہ,ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دی گئیں



(24 نیوز )وزیرِاعظم شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچے تو ایک ہنگامہ مچ گیا، اپوزیشن اور حکومت نمائندگان کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی، جس سے کارروائی کرنا محال ہوگیا۔

وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد پر اپوزیشن کی طرف سے ’’اوو اوو‘‘ کی آوازیں لگائی گئیں اور ایوان میں اپوزیشن کا احتجاج تیز تر ہوگیا، پی ٹی آئی اراکین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

 پی ٹی آئی اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کرتے رہے, اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خود بھی نعرے لگاتے رہے۔

مزید پڑھیں:قتل وغارت کرنیوالے بلوچستان ہی نہیں،پاکستان کے دشمن ہیں:وزیراعظم

دوسری جانب حکومتی اراکین نے وزیراعظم کی نشست کے گرد گھیرا ڈال لیا اور جوابی نعرے لگانے شروع کردئیے, وزیراطلاعات عطا تارڑ بھی نعرے لگانے والوں میں شامل تھے۔ ڈاکٹر طارق فضل عطا تارڑ حنیف عباسی سمیت کئی ن لیگی اراکین وزیراعظم اور اپوزیشن کے درمیان دیوار بن کر کھڑے ہوگئے۔

اسمبلی میں اتنا شور تھا کہ ایوان میں کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی  لیکن سپیکر نے ایوان کی کارروائی کانوں پر ہیڈفون لگاکر  سپیکر نے جاری رکھی۔

ایوان میں پیپلز پارٹی اراکین اپنی نشستوں پر بیٹھے تمام صورتحال سے لاتعلق نظر آئے جبکہ اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں اچھال دیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات