29 C
Lahore
Tuesday, July 1, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںقازقستان کیخلاف ڈیوس ٹائی کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

قازقستان کیخلاف ڈیوس ٹائی کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان


پاکستان ٹینس فیڈریشن نے قازقستان کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا، ڈیوس کپ ٹائی یکم فروری سے شروع ہوگی۔

قازقستان کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کیلئے پاکستان ٹیم کے ٹرائلز اسلام آباد میں ہوئے جس میں 8 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

ٹرائلز سے تین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا جن میں حذیفہ عبدالرحمٰن، مزمل مرتضیٰ اور احمد نائل قریشی شامل ہیں۔

کپتان محمد حسیب اور عقیل خان بھی اسکواڈ میں شامل ہیں جنہیں ٹرائلز سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان اور قازقستان کے درمیان ورلڈ گروپ ون پلے آف ٹائی یکم سے دو فروری قازقستان کے شہر نور سلطان میں کھیلی جائے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات