29 C
Lahore
Wednesday, June 18, 2025
ہومجرم و سزاعمرے کی آڑ میں گداگری 3خواتین مسافر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

عمرے کی آڑ میں گداگری 3خواتین مسافر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار



(24 نیوز) کراچی ایئرپورٹ پر عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 3 خواتین مسافر وں کو گرفتار کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئےعمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 3 خواتین مسافر وں کو گرفتار کیا ،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر خواتین کی شناخت عروج فاطمہ، مریم نذیر اور جمیلہ بی بی کے نام سے ہوئی جنہوں نے عمرے کی آڑ میں گداگری کی غرض سے سعودی عرب جانے کی کوشش کی۔

مسافر خواتین کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا۔ گرفتار خواتین کے پاس واپسی کی ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ موجود نہ تھی جبکہ گرفتار خواتین کے پاس عمرہ کی ادائیگی کے لیے درکار ضروری رقم بھی ناکافی تھی۔گرفتار خواتین کو اس سے قبل لاہور ایئرپورٹ سے بھی آف لوڈ کیا گیاتھا۔

مزید پڑھیں:ہیروئن کاسٹ کرنے ’ہیرا منڈی‘ گئے، جہاں ریما دکھائی گئی لیکن اسے مسترد کیا، ناصر ادیب

ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار مسافر خواتین کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات