31 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںتفریحی مقام پر ہوٹل میں آگ لگنے سے 66 افراد ہلاک

تفریحی مقام پر ہوٹل میں آگ لگنے سے 66 افراد ہلاک


تصویر سوشل میڈیا۔

ترکیہ کے علاقے بولو میں تفریحی مقام پر واقع ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی، حادثے میں 66 افراد ہلاک اور 51 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

انقرہ سے ترک حکام کے مطابق ترکیہ کے شمال مغربی صوبے بولو کے کروگلو کے پہاڑی علاقے میں 12 منزلہ ہوٹل کرتالکایا میں آگ گذشتہ رات لگی، آگ ہوٹل کے ریسٹورنٹ سے شروع ہوئی اور دیگر منزلوں تک پھیل گئی۔

لوگوں نے کھڑکیوں سے کود کر جان بچائی، ہوٹل میں 238 مہمان موجود تھے۔

ترک وزارت داخلہ کے مطابق کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ بجھا دی گئی اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کا نزدیکی اسپتالوں میں علاج جاری ہے، آگ لگنے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات