24 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومانٹرٹینمنٹ6 بھائیوں نے 6 بہنوں کیساتھ سادگی سے شادی کرکے منفرد روایت...

6 بھائیوں نے 6 بہنوں کیساتھ سادگی سے شادی کرکے منفرد روایت قائم کر دی



(24 نیوز)جلالپور پیروالہ میں چھ بھائیوں نے چھ بہنوں کے ساتھ سادگی سے شادی کر کے ایک نیا ٹرینڈ قائم کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق جلالپور پیروالہ کے نواحی علاقے خان بیلہ میں چھ بھائیوں نے ایک ہی خاندان کی چھ بہنوں سے سادگی سے شادی کر لی،دلہاؤں میں سے نگران عباس اور کامران عباس نے بتایا کہ ہم نے دلہن کے خاندان پر بوجھ نہ ڈالنے کے لیے جہیز کا انتظام خود کیا ہے، ہم جہیز لینے کے خلاف ہیں۔

مزید پڑھیں:اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان کی شادی کے چرچے

انہوں نے کہا کہ محمد ﷺ ہمیں سادگی سے شادی کرنے کا درس دیتے ہیں اور ہم نے مہمانوں کی طرف سے بھی روایتی ”سلامی“ (نقد تحائف) سے بھی انکار کر دیا ہے،اس نادر اور دلکش تقریب نے مشترکہ شادیوں میں ایک نئی روایت کو اجاگر کرتے ہوئے خطے کی بھرپور توجہ حاصل کر لی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات