29 C
Lahore
Wednesday, June 18, 2025
ہومخاص رپورٹ2025ء میں بڑے ایونٹس میں شرکت کروں گا ارشد ندیم

2025ء میں بڑے ایونٹس میں شرکت کروں گا ارشد ندیم



(ویب ڈیسک)پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیویلن کھلاڑی ارشد ندیم نے کہا ہے کہ 2025ء میں بڑے ایونٹس آ رہے ہیں ان میں شرکت کروں گا۔

ارشد ندیم نے کہا ہے کہ 2024ء میرے لیے اور پورے پاکستان کے لیے بہت اچھا رہا، 2025ء میں اپنی بہترین تھرو کرنے کا ٹارگٹ ہے،انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اپنی بہترین تھرو کی تو گولڈ میڈل جیتوں گا، کامن ویلتھ گیمز اور پیرس اولمپکس میں بھی اپنی بہترین تھرو کے باعث ریکارڈز بنائے۔

ارشد ندیم نے کہا کہ اولمپکس 2028ء میں اپنے اعزاز کا دفاع اور ورلڈ ریکارڈ کی خواہش ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال پیرس اولمپکس 2024ء میں 40 سال بعد ارشد ندیم نے پاکستان کو گولڈ میڈل جتوایا تھا۔

 
 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات