33 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومتجارتی خبریںڈالر نے ایک بار پھر روپے کو روند دیا نئی قیمت جانیے

ڈالر نے ایک بار پھر روپے کو روند دیا نئی قیمت جانیے



(اشرف خان،ایاز رانا)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 278.58 روپے سے بڑھ کر 278.68 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوکر 280.48 روپے ،یو اے ای درہم 4 پیسے اضافے  سے 76.36 روپے ،سعودی ریال 4 پیسے بڑھ کر  74.62 روپے   کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں یورو 1.96 روپے سستا ہوکر 287.23 روپے ، برطانوی پاؤنڈ  2.06 روپے سستا ہوکر 342.53 روپے کا ہوگیا۔    

ادھرسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا،100 انڈیکس 982 پوائنٹس کے اضافے  سے بند ہوا ،100 انڈیکس 1لاکھ 14ہزار 230 کی سطح پر بند ہوا ،آج 28 ارب روپے مالیت کے 52کروڑ 10 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل ڈرافٹنگ میں شعیب ملک کو کسی نے خریدا یا نہیں ؟جانئے



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات