36 C
Lahore
Sunday, June 15, 2025
ہومخاص رپورٹپی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ کا وینیو گوادر سے لاہور منتقل...

پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ کا وینیو گوادر سے لاہور منتقل کرنے پر غور 



(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کا وینیو تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کا وینیو 11 جنوری کو گوادر سے لاہور منتقل کئے جانے کا امکان ہے، ڈرافٹنگ فلائٹس کا وقت پر نہ ہونا، ہوٹلنگ اور لاجسٹک مسائل کی وجہ سے لاہور منتقل کی جا رہی ہے۔

 دوسری جانب ذرائع براڈ کاسٹرز کا کہنا ہے کہ  پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کا وینیو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے تاہم حتمی اعلان پی سی بی کی جانب سے ہی کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق فرنچائزز نے گوادر جانے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل مینجمنٹ 3 جنوری تک حتمی طور پر باقاعدہ فیصلہ کرے گی ، مینجمنٹ نے زبانی طور پر فرنچائزز تک پیغام پہنچا دیا ہے ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات