36 C
Lahore
Sunday, June 15, 2025
ہومجرم و سزالاہور کے علاقے گجرپورہ میں خاوند نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو...

لاہور کے علاقے گجرپورہ میں خاوند نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کر دیا



(24نیوز) خاوندکے ہاتھوں موت کے گھاٹ اترنے والیوں میں ایک اور بیوی شامل ہوگئی، لاہور کے علاقے گجرپورہ میں خاوند نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کر دیا، درندہ صفت شخص نے مقتولہ پر 8 گولیاں چلائی ہیں۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے گجرپورہ میں 5  بچوں کی ماں 29 سالہ طوبہ کو اسکے خاوند نے 8 گولیاں ماری ہیں، ملزم بیوی کو قتل کرنے کے بعد پستول گھر میں رکھ کر فرار ہو گیا،  پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے کاروائی شروع کر دی ہے، پولیس نے لاش کو مردہ خانے میں منتقل کر دیا ہے۔ 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات