31 C
Lahore
Tuesday, July 1, 2025
ہومتجارتی خبریںعہدہ سنبھالنے سے قبل نومنتخب امریکی صدر کا کرپٹو کرنسی ٹرمپ ڈالر...

عہدہ سنبھالنے سے قبل نومنتخب امریکی صدر کا کرپٹو کرنسی ٹرمپ ڈالر لانچ کرنے کا اعلان


—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے سے پہلے اپنی کرپٹو کرنسی لانچ کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذکورہ کرپٹو کرنسی کا نام ٹرمپ ڈالر رکھا گیا ہے، نئی کرنسی لانچ ہوتے ہی اس کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

ٹرمپ کی اس کرنسی سے کچھ بھی خریدا نہیں جا سکتا مگر ان کے مداحوں نے دھڑا دھڑ یہ کرنسی خریدنا شروع کر دی۔

لانچ ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر اندر اس کرنسی کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن ساڑھے 5 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس سکے کی نقاب کشائی کی، جسے کسی خاص شخصیت، تحریک یا وائرل انٹرنیٹ ٹرینڈ کی مقبولیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ یہ ان کی جانب سے ایک آفیشل Meme ہے، یہ وقت ہے کہ ہم اپنی ہر کامیابی کا جشن منائیں۔

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ٹرمپ اس منصوبے سے کتنی رقم کما سکتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات