36 C
Lahore
Saturday, June 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجنگ بندی معاہدے کی کامیابی اسرائیلی عمل پر منحصر ہوگی، ترجمان القسام...

جنگ بندی معاہدے کی کامیابی اسرائیلی عمل پر منحصر ہوگی، ترجمان القسام بریگیڈ ابوعبیدہ


ابو عبیدہ : فوٹو فائل

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کی کامیابی اسرائیلی عمل پر منحصر ہوگی۔

 اپنے بیان میں ترجمان القسام بریگیڈ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی پورے عمل کو خطرے میں ڈال دے گی۔

ابو عبیدہ نے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنے کےلیے پُرعزم ہیں، ثالث کار اسرائیل کو بھی معاہدے کا احترام کرنے کا پابند کریں۔

دوسری جانب غزہ سے تین اسرائیلی یرغمالی خواتین رہا کردی گئیں،  اسرائیلی فوج نے تینوں خواتین کے اسرائیل پہنچنے کی تصدیق کردی۔ رہا ہونے والی خواتین میں 24 سالہ رومی گونن، 28 سالہ برطانوی نژاد ایملی دماری اور 31 سالہ ورون شتنبر خیر شامل ہیں، ان خواتین کی رہائی کے بدلے اسرائیل آج 90 فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات