28 C
Lahore
Wednesday, July 2, 2025
ہومقومی خبریںاپوزیشن اور حکومت کے درمیان میچ نہیں مذاکرات چل رہے ہیں، یوسف...

اپوزیشن اور حکومت کے درمیان میچ نہیں مذاکرات چل رہے ہیں، یوسف رضا گیلانی


کرکٹ ہمارے لوگوں کا پسندیدہ کھیل ہے، یوسف رضا گیلانی – فوٹو: اسکرین گریب

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان میچ نہیں مذاکرات چل رہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ کرکٹ ہمارے لوگوں کا پسندیدہ کھیل ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اسپیکر اسمبلی نے حکومت اور تحریک انصاف کو پلیٹ فارم دیا۔ مذاکرات واحد حل ہے، تیسرا آپشن اور کوئی بھی نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ سینٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے، انکے پروڈکشن آرڈر کل دوبارہ جاری کیے ہیں، پروڈکشن آرڈر سے متعلق آئی جی کو بھی ہدایت کی ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میڈیا، پارلیمنٹ اور حکومت مل کر مثبت امیج کو بہتر بنا سکتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات