31 C
Lahore
Tuesday, July 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںافغان طالبان خواتین اور لڑکیوں پر عائد تعلیمی پابندیاں ختم کر دیں:...

افغان طالبان خواتین اور لڑکیوں پر عائد تعلیمی پابندیاں ختم کر دیں: افغان نائب وزیرِ خارجہ


افغانستان کےنائب وزیرخارجہ شیرعباس ستا نکزئی— فائل فوٹو بشکریہ اے پی پی  

افغانستان کے نائب وزیرِ خارجہ شیر عباس ستانکزئی نے طالبان قیادت سے خواتین کی تعلیم پر پابندی ختم کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نائب افغان وزیرِ خارجہ نے خوست میں مدرسے کی تقریب میں خطاب کے دوران اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ قیادت سے دوبارہ مطالبہ کرتا ہوں کہ لڑکیوں پر تعلیم کے دروازے کھولیں، خواتین اور لڑکیوں پر تعلیمی پابندیوں کو ختم کر دیں۔

افغان نائب وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ نہ ماضی میں اس کا کوئی جواز تھا، نہ مستقبل میں ایسا ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے ک لڑکیوں کی تعلیم سے انکار کی کوئی وجہ نہیں، یہ اسلامی قانون نہیں ہے۔

شیر عباس ستا نکزئی کا کہنا ہے کہ افغان حکومت نے خواتین کو چھٹی جماعت کے بعد تعلیم حاصل کرنے سے روک رکھا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات