28 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومتجارتی خبریںآج سے 31 جنوری تک سی این جی اسٹیشنز بند

آج سے 31 جنوری تک سی این جی اسٹیشنز بند


—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا میں آج سے31 جنوری تک سی این جی سٹیشنز بند رہیں گے۔

 سی این جی اسٹیشنز کی بندش سے ٹرانسپورٹ مالکان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمۂ داخلہ نے گزشتہ روز سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا جس کے مطابق خیبر پختون خوا میں گھریلو صارفین کو سوئی گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے سوئی گیس نہیں مل رہی۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کی جانب سے بار بار شکایت کی جا رہی ہے جس پر حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات