39 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومجرم و سزاآئس کریم کے نام پر لوگوں کو بیوقوف بنانیوالی بڑی کمپنیوں کو...

آئس کریم کے نام پر لوگوں کو بیوقوف بنانیوالی بڑی کمپنیوں کو کروڑوں روپے جرمانہ



(24نیوز)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے آئس کریم کے نام پر صارفین کو گمراہ کرنے پر دو فروزن ڈیسرٹ کمپنیوں پر 75 ملین روپے فی کمپنی جرمانہ عائد کیا، یہ کمپنیاں فروزن ڈیسرٹ کو غلط طریقے سے آئس کریم کے طور پر مارکیٹ کر کے لوگوں کو بے وقوف بنا رہی تھیں۔

کمپٹیشن کمیشن نے پاکستان فروٹ جوس کمپنی لمیٹڈ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے کہا کہ کمپنیاں اپنی فروزن ڈیسرٹ مصنوعات کو آئس کریم کے طور پر مارکیٹ کر کے صارفین کو گمراہ کر رہی ہیں۔

مکمل قانونی کارروائی کے بعد کمپٹیشن کمیشن کے سلمان امین اور سعید احمد نواز پر مشتمل بینچ نے کمپنیوں پر ساڑھے سات کروڑ روپے کا علیحدہ علیحدہ جرمانہ عائد کیا۔

اس کے علاوہ، کمپٹیشن کمیشن نے ایک کمپنی پر اشتہارات میں اپنی مصنوعات کو دودھ سے بنی مصنوعات کے مقابلے میں زیادہ صحت بخش ظاہر کرنے اور گمراہ کن موازنہ پیش کرنے پر اضافی دو کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پولیو کے قطرے نہ پلانے پر شہری کیخلاف مقدمہ درج



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات