30 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںہمیں پھر لڑنا پڑا تو نئے اور زبردست طریقے سے حملہ کریں...

ہمیں پھر لڑنا پڑا تو نئے اور زبردست طریقے سے حملہ کریں گے، نیتن یاہو


اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر ہمیں پھر لڑنا پڑا تو نئے اور زبردست طریقے سے حملہ کریں گے۔

تل ابیب میں قوم سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ تمام مغویوں کی رہائی تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی ڈیل امریکی صدر جو بائیڈن اور نو منتخب ڈونلڈ ٹرمپ کے تعاون سے ہوئی، ڈیل کے پہلے مرحلے میں جنگ بندی عارضی ہے۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ بے نتیجہ رہا تو جنگ کا دوبارہ آغاز کردیں گے، اگر ہمیں لڑنا پڑا تو نئے اور زبردست طریقے سے پھر حملہ کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے ایرانی مزاحمت کو نقصان پہنچایا ہے، آگے بھی پہنچا سکتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات